دائرے میں قید خواب
زندگی زندہ دلی کا نام ہے مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں فل ٹائم ایک علامتی اور استعارتی چھوٹی فلم ہے جس نے روزمرہ زندگی کے بوجھ، فرض شناسی اور انسانی شوق کے درمیان کشمکش کو موضوع بنایا ہے۔ یہ فلم اس بات کی مِثال ہے کہ کیسے لوگ کبھی شعوری انتخاب کی وجہ سے، اور کبھی مجبوریوں و دباؤ کی وجہ سے، اپنے شوق قربان کر دیتے ہیں، اپنے پیاروں سے دور ہو جاتے ہیں، اور ایک ایسی زندگی میں گھِر جاتے ہیں جو اندر سے خالی ہو چکی ہوتی ہے۔ یہ فلم ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ زندگی صرف کمایا جانا نہیں، بلکہ "جینا" بھی ہے, اپنے شوقوں کے ساتھ، وقت کے احترام کے ساتھ، اور اِنسانی تعلقات کے ساتھ مائیکل ایک عام مگر خوابوں سے لبریز نوجوان تھا۔ اس کے ہاتھ میں اسکیت بورڈ، کانوں میں موسیقی، اور دل میں آزادی کی تڑپ۔ وہ یقین رکھتا تھا کہ زندگی ایک کھلی سڑک ہے، جہاں رفتار اور جذبہ ہی اصل منزل ہیں۔ مگر جیسے ہی تعلیم ختم ہوئی، حقیقت نے اس کے خوابوں پر بندش لگا دی۔ ایک دن اسے ایک عجیب پیشکش ملی۔ ایک نامعلوم شخص نے کہا، "اگر تم روز ایک چوک میں کھڑے رہو، تو تمہیں وقت کے ساتھ پیسہ ملتا رہے گا۔" مائیکل ن...